رشمیکا مندانا کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

ممبئی: معروف ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا کچھ ہفتے پہلے جم میں ورزش کرنے کے دوران گر کر زخمی ہوئی تھیں، تاہم اب ان کی صحت سے متعلق پیشرفت سامنے آگئی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانا چوٹ لگنے کے باوجود اداکار وکی کوشل کے ساتھ اپنی فلم ’چھاوا‘ کے ٹریلر لانچ میں […]

 0  0
رشمیکا مندانا کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

ممبئی: معروف ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا کچھ ہفتے پہلے جم میں ورزش کرنے کے دوران گر کر زخمی ہوئی تھیں، تاہم اب ان کی صحت سے متعلق پیشرفت سامنے آگئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانا چوٹ لگنے کے باوجود اداکار وکی کوشل کے ساتھ اپنی فلم ’چھاوا‘ کے ٹریلر لانچ میں شرکت کی تھی۔ اداکارہ کو تقریب میں وہیل چیئر پر بٹھا کر لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جب بیمار ہوئی تو سلمان خان نے میرا خیال رکھا، رشمیکا مندانا

اب اداکارہ نے صحت سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاؤں میں 3 فریکچر اور پٹھے میں چوٹ آئی ہے۔ انہوں نے چوٹ کی شدت بیان کرنے کیلیے میڈیکل رپورٹ اور ایکس رے کی تصویر شیئر کر دی۔

رشمیکا مندانا نے انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔ پہلی ویڈیو کلپ میں وہ وہیل چیئر پر ’چھاوا‘ کے ٹریلر لانچ میں جانے کیلیے تیار ہو رہی ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں وکی کوشل اسٹیج تک پہنچنے کیلیے ان کی مدد کر رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میری زندگی فی الحال ’چھاوا‘ کی تشہیر میں مصروف ہے، میں نے مہارانی یسو بائی کا کردار ادا کرنے پر بہت عزت پائی اور اس کی شکر گزار ہوں۔

اگلی ویڈیو میں ان کی میڈیکل رپورٹ اور ایک ایکس رے دیکھا جا سکتا ہے جس میں تینوں فریکچر کو واضح کیا گیا ہے۔

رشمیکا مندانا کی فلم ’تھاما‘ کے معاون اداکار آیوشمان کھرانہ نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اداکارہ کو 12 جنوری 2025 کو جم میں ورزش کے دوران شدید چوٹ آئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow