تربت کے طلبہ نے مجرموں کی شناخت کے لیے پولیس ایپ تیار کر لی

کوئٹہ: پاکستان کے مغربی کونے میں واقع تربت شہر میں 12 سال قبل قائم ہونے والی یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس کے طلبہ نے ضلع کیچ کی پولیس کے لیے جدید موبائل فون ایپ تیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دور افتادہ ضلع کیچ کی پولیس کو موبائل ایپ کی ضرورت ہوئی تو […]

 0  0
تربت کے طلبہ نے مجرموں کی شناخت کے لیے پولیس ایپ تیار کر لی

کوئٹہ: پاکستان کے مغربی کونے میں واقع تربت شہر میں 12 سال قبل قائم ہونے والی یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس کے طلبہ نے ضلع کیچ کی پولیس کے لیے جدید موبائل فون ایپ تیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دور افتادہ ضلع کیچ کی پولیس کو موبائل ایپ کی ضرورت ہوئی تو کہیں باہر سے نہیں، اپنے ہی ضلع میں تربت یونیورسٹی کے بی ایس کمپیوٹر سائنس کے 4 طلبہ نے بیڑا اٹھایا، اور ’’شناخت‘‘ کے نام سے جدید موبائل ایپلیکشن تیار کر لی۔

اس ایپ کا ایک لوکل ڈیٹا بیس بنایا گیا ہے، جس میں ضلع بھر کے جرائم پیشہ افراد کی تمام تر معلومات موجود ہیں، اب پولیس اہلکار موبائل فون پر کہیں بھی کارروائی کے دوران جرائم پیشہ افراد اور مفرور ملزمان کا ریکارڈ چیک کر کے شناخت کر سکیں گے۔

کمپیوٹر سائنس کے طللبہ بخش اللہ وحید، کامل بلوچ، شہک غلام رسول اور عالم معیار نے 4 ماہ کی محنت سے مشترکہ طور پر یہ ایپ تیار کی ہے، جسے گزشتہ دنوں کیچ کے ضلع پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل کرائم کی زد میں آنے سے بچنے کا طریقہ

ضلع کیچ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راشد الرحمٰن زہری نے طلبہ کو کامیابی پر تعریفی اسناد سے نوازا، اساتذہ بھی اپنے طلبہ کی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ تربت یونیورسٹی کے پروفسیر ڈاکٹر گل حسن کا کہنا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ دس سال کے کم عرصے میں یونیورسٹی نے کئی دہائیوں کا سفر طے کر لیا ہے۔

انھوں نے کہا یونیورسٹی کے طالب علم سائنس، ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبوں میں معاشرے کے لیے دوران تعلیم ہی تخلیقی کام کر رہے ہیں، جو تربت یونیورسٹی میں بہتر تعلیم، نظم و ضبط اور اساتذہ کی محنت کو ظاہر کرتی ہے۔

ایپلیکیشن بنانے والے کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اور بھی آئیڈیاز ہیں، تاہم وسائل کی کمی ہے، وہ اب بلوچی زبان سے متعلق لینگویج لرننگ ایپ بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow