سونم کپور نے فلمی دنیا سے دوری کی وجہ جیکلین فرنانڈیز کو بتا دی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارائیں سونم کپور اور جیکلین فرنانڈیز طویل عرصے سے اچھی دوست ہیں۔ اگرچہ انہوں نے ابھی تک فلموں میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن انہیں کئی بار تقریبات اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور جیکلین فرنانڈیز کو حالیہ میں […]

 0  0
سونم کپور نے فلمی دنیا سے دوری کی وجہ جیکلین فرنانڈیز کو بتا دی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارائیں سونم کپور اور جیکلین فرنانڈیز طویل عرصے سے اچھی دوست ہیں۔ اگرچہ انہوں نے ابھی تک فلموں میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن انہیں کئی بار تقریبات اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور جیکلین فرنانڈیز کو حالیہ میں ممبئی میں ’بزنس آف فیشن‘ ایونٹ میں ساتھ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیکلین فرنانڈیز کو 107 سال پرانا انگور کا باغ تحفے میں مل گیا

انہوں نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا اور تصاویر بنوائیں۔ بعدازاں ایونٹ کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دونوں گفتگو کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں جیکلین فرنانڈیز کو سونم کپور سے یہ پوچھتے ہوئے سنا گیا کہ وہ بالی وڈ میں غیر فعال کیوں ہیں اور ان سے رابطہ کیوں منقطع کر رکھا ہے؟

جواب میں سونم کپور بتاتی ہیں کہ اب میں شادی شدہ ہوں اور میرا ایک بچہ ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میری پوری زندگی بدل گئی ہے۔

سونم کپور نے 8 مئی 2018 کو اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجا سے شادی کی جبکہ 2 سال بعد جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام وایو ہے۔

کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو ان کو اسکرین پر آخری بار ایکشن تھرلر فلم ’بلائنڈ‘ میں دیکھا گیا جو 7 جولائی 2023 کو JioCinema  پر ریلیز ہوئی تھی۔

دوسری طرف اگر جیکلین فرنانڈیز کی بات کریں تو وہ حال ہی میں اداکار سونو سود کے ساتھ فلم ’فتح‘ میں جلوہ گر ہوئیں۔ یہ فلم 10 جنوری 2025 کو ریلیز ہوئی۔

اداکارہ آئندہ ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں نظر آئیں گی جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہونی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow