بنگلادیش پریمیئر لیگ کا انوکھا واقعہ
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں پہلی بار بغیر غیرملکی کھلاڑی پر مشتمل ٹیم نے میچ کھیل کیا۔ بی پی ایل کی فرنچائز دربار راجشاہی نے اتوار کو شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں رنگپور رائیڈرز کے خلاف اپنے میچ کے دوران کوئی غیر ملکی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے […]
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں پہلی بار بغیر غیرملکی کھلاڑی پر مشتمل ٹیم نے میچ کھیل کیا۔
بی پی ایل کی فرنچائز دربار راجشاہی نے اتوار کو شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں رنگپور رائیڈرز کے خلاف اپنے میچ کے دوران کوئی غیر ملکی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں کیا۔
یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے اور فرنچائز لیگ کے ایک بڑے اصول کی خلاف ورزی بھی ہے۔
لیگ کے جاری 11 ویں ایڈیشن کے 34 ویں میچ کے ٹاس پر، راجشاہی کے کپتان تسکین احمد نے کہا کہ آج پوری ٹیم مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق فرنچائز ٹیم کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ‘غیر دستیابی’ کی وجہ سے نرمی دی تھی جو مبینہ طور پر اپنے واجب الادا واجبات کی منظوری تک مزید کسی سرگرمی کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
یہ اقدام بی پی ایل کے اسکواڈ کی تشکیل کے ضوابط سے متصادم ہے، جو ٹیموں کو پابند کرتا ہے کہ وہ ہر میچ کے لیے اپنی لائن اپ میں کم از کم دو غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کریں۔
پلیئنگ الیون کی تشکیل سے متعلق بی پی ایل کا اصول بیان کرتا ہے کہ فرنچائز کو BPL T20 کے 9 ویں، 10 ویں اور 11 ویں ایڈیشن/ سیزن کے سلسلے میں ہر وقت کسی بھی میچ میں کھیل کے میدان میں اپنے ابتدائی / پلیئنگ الیون میں کم از کم دو (02) اور زیادہ سے زیادہ چار (04) اوورسیز پلیئرز کو شامل کرنا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟