شعیب اختر اور محمد آصف کی برسوں بعد ملاقات، پیسر گلے لگ گئے، ویڈیو وائرل
پاکستان کے دو لیجنڈز اور اپنے زمانے کے بہترین فاسٹ بولرز شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ امریکا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق جادوگر بولر محمد آصف اور دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر کے درمیان ملاقات ہوئی، کافی سالوں […]
پاکستان کے دو لیجنڈز اور اپنے زمانے کے بہترین فاسٹ بولرز شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق جادوگر بولر محمد آصف اور دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر کے درمیان ملاقات ہوئی، کافی سالوں بعد ہونے والی اس ملقات کے دوران محمد آصف کافی جذباتی نظر آئے جبکہ وہ اسٹیج پر شعیب اختر کے گلے لگ گئے۔
ماضی میں پاکستان کے دونوں مایہ ناز پیسر کے تعلق اتنا بہتر نہیں رہا بلکہ دونوں میں تنازع کی خبر بھی میڈیا کی زینت بنی تھی۔
اپنے دور میں بیٹرز کے لیے خوف کی علامت رہنے والے دونوں پیسر کی ملاقات کی ویڈیو امریکا سے منظر عام پر آئی جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں، شائقین کو اس ملاقات کے بعد دونوں کی پرانی جوڑی یاد آگئی جس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کئی میچز جیتے تھے۔
ورلڈکپ 2007 سے قبل شعیب اور آصف کے مابین لڑائی کا واقعہ پیش آیا، شعیب اختر نے محمد آصف کو بیٹ مار دیا تھا جس کے بعد دونوں کو اسکواڈ سے باہر کرکے وطن واپس روانہ کردیا گیا تھا۔
خبروں کے مطابق دونوں کے درمیان واقعے کی وجہ شاہد آفریدی بنے تھے، سابق کرکٹر نے اپنی سوانح عمری اور خود آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ڈریسنگ روم میں ہنسی مذاق میں محمد آصف میرا ساتھ دے رہے تھے اس پر شعیب کافی ناراض ہوگئے تھے۔
اس سب کے باوجود شعیب اختر نے ہمیشہ محمد آصف کی بولنگ اور ان کے قدرتی آرٹ کو دل کھول کر سراہا ہے، روالپنڈی ایکسپریس اپنے کئی شوش اور متعدد انٹرویو میں اپنے ساتھی بولر کی تعریف کرتے آئے اور یہ بھی کہا کہ آصف کی بولنگ ایک آرٹ تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟