ٹی 20 ورلڈ کپ: روہت شرما اپنے ’’نک نیم‘‘ پر پورے اترے
بھارتی کپتان روہت شرما کا نک نیم (nickname) ہٹ مین ہے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اس نام پر پورے اترے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی […]
بھارتی کپتان روہت شرما کا نک نیم (nickname) ہٹ مین ہے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اس نام پر پورے اترے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کیا اور افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف جیت کر کینگروز کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔
بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 206 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کو عبور کرنا کینگروز کے لیے ناممکن ہوگیا۔
بھارت کی اس شاندار جیت اور سیمی فائنل میں رسائی کے ہیرو بلیو شرٹس کپتان روہت شرما رہے جن کا میگا ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں اگرچہ بلا نہ چل سکا لیکن اہم موقع پر انہوں نے اپنی افادیت بتا دی اور 41 گیندوں پر 92 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔
شرما کی 8 چھکوں اور 7 چوکوں سے سجی اس طوفانی اننگ کی بدولت ہی بھارت 205 رنز تک پہنچ سکا۔ انہوں نے آسٹریلوی کپتان مچل اسٹارک کے ایک اوور میں چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز بٹورے، یوں روہت جنہیں پیار سے لوگ اور قریبی دوست ہٹ مین کے نام سے پکارتے ہیں۔ انہوں نے اپنی عرفیت پر پورا اترتے ہوئے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟