کیا دوسرا ٹیسٹ جیت پائیں گے؟ ساجد خان نے کیا کہا!
قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے بھی پرُامید ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے […]
قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے بھی پرُامید ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔
دوسری اننگ کی ابتدا میں ہی دونوں اوپنرز اوپر تلے آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شان مسعود اور محمد ہریرا نے دو، دو رنز بنائے۔ 5 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم کے ساتھ کامران غلام نے 43 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم اس موقع پر کامران غلام 19 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور کھیل کے اختتامی لمحات میں 31 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ کریز پر نائب کپتان سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن کے ساتھ موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیون سنکلیئر نے دو جب کہ جومل اور گوڈاکیش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز آج دوسری اننگ میں 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کپتان کریگ بریتھ نصف 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔ ان کے علاوہ ٹیون املیچ (35) اور امیر جنگو (30) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا کہ امید ہے نئے بلے باز اچھا کھیل کر میچ جیتنےکی کوشش کریں گے اسپن ٹریک میں نئی بال سے بیٹسمین کو ٹائم ملتا ہے بال جیسےہی پرانا ہو گی میچ جیتنےکی کوشش کریں گے۔
ساجد خان نے کہا کہ کچھ غلطیاں ہم سے بھی ہوئی لیکن جس نے جتنا کھیلا اچھا کھیلا ہم نے انگلینڈ سے سیریز جیتی اب ویسٹ انڈیز سے بھی جیتنےکی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے رزلٹ آرہے ہیں پہلے پانچویں دن کا انتظار کرنا پڑتا تھا اب جلدی ہی نتائج آجاتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟