چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو جیکٹ کیوں ملتی ہے؟
کسی بھی ٹورنامنٹ جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات ملتے ہیں لیکن چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ٹیم خصوصی جیکٹ بھی دی جاتی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کئی ٹورنامنٹ کراتی ہے جس میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ، ٹیسٹ چیمپئن شپ اور چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔ ہر […]
کسی بھی ٹورنامنٹ جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات ملتے ہیں لیکن چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ٹیم خصوصی جیکٹ بھی دی جاتی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کئی ٹورنامنٹ کراتی ہے جس میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ، ٹیسٹ چیمپئن شپ اور چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔ ہر ٹورنامنٹ جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی، میڈلز اور نقد انعامات ملتے ہیں، لیکن چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام کے ساتھ خصوصی جیکٹ بھی دی جاتی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے اب تک آئی سی سی فاتح کپتان اور ٹیم کے ارکان کو سفید جیکٹس سے نوازتی ہے۔ سرفراز احمد، رکی پونٹنگ اور ایم ایس دھونی سمیت ماضی کے کئی عظیم کھلاڑی یہ جیکٹ پہن چکے ہیں لیکن یہ خصوصی جیکٹ کیوں دی جاتی ہے اور اس کی تاریخ کیا ہے، کیا اس بارے آپ جانتے ہیں؟
آئی سی سی کے مطابق، سفید جیکٹ ایک ‘اعزاز کا بیج’ ہے جو کھلاڑیوں کے لیے تمغے کا کام کرتی ہے۔ یہ جیکٹ کھلاڑیوں کی عظمت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اس حوالے سے آئی سی سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ‘آئی سی سی کے سب سے اہم ایونٹ فارمیٹ میں ہر میچ اہمیت رکھتا ہے، جہاں ٹیمیں نہ صرف چیمپئنز ٹرافی بلکہ سفید جیکٹ کے لیے بھی مقابلہ کرتی ہیں، جو عظمت اور عزم کی علامت ہے۔ یہ سفید جیکٹ اعزاز کا بیج ہے جسے چیمپئن نے پہنا ہے۔
یہ جیکٹ ٹیلنٹ کی دریافت اور ایک وراثت کی علامت ہے جس نے نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ سفید جیکٹ جیتنے کے لیے سب کچھ خطرے میں ڈالنے کے سفر کی نمائندگی کرتی ہے۔
جیکٹ دینے کی روایت گولف میں مشہور ہے۔ ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فاتح کو آگسٹا نیشنل گالف کلب کی جانب سے شاندار سبز جیکٹ سے نوازا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل فٹ بال لیگ اپنے ہال آف فیم کے اراکین کو سونے کی جیکٹیں دیتی ہے۔
تاہم کھیلوں کی انٹرنیشنل تنظیم کی جانب سے ٹورنامنٹ فاتح ٹیم کو جیکٹ دینے کی روایت صرف کرکٹ میں ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا۔
آئی سی سی ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز کس کو ملا؟
آپ کا ردعمل کیا ہے؟