گوگل میپس پر اندھا بھروسہ کرنے والے سیاح بڑی مشکل میں پھنس گئے

دو فرانسیسی سیاح اپنی سائیکلوں پر نیپال جانے کیلیے نکلنے تھے لیکن گوگل میپس پر اندھا بھروسہ انہیں بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں بریلی لے گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سائیکلوں پر سوار دو فرانسیسی سیاح اتر پردیش میں آدھی رات کو پھنس گئے کیونکہ گوگل میپس کے بتائے گئے […]

 0  0
گوگل میپس پر اندھا بھروسہ کرنے والے سیاح بڑی مشکل میں پھنس گئے

دو فرانسیسی سیاح اپنی سائیکلوں پر نیپال جانے کیلیے نکلنے تھے لیکن گوگل میپس پر اندھا بھروسہ انہیں بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں بریلی لے گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سائیکلوں پر سوار دو فرانسیسی سیاح اتر پردیش میں آدھی رات کو پھنس گئے کیونکہ گوگل میپس کے بتائے گئے غلط راستے پر سفر کر رہے تھے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سیاحوں کو پیلی بھیت سے تانک پور کے راستے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جانا تھا، گوگل میپس نے انہیں بریلی میں بہیری کے راستے ایک شارٹ کٹ راستہ تجویز کیا جس کی وجہ سے وہ گم ہوگئے اور چوریلی ڈیم تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: غلط راستہ دکھانے سے صارف کی موت، گوگل میپس کیخلاف مقدمہ

برائن جیکس گلبرٹ اور سیبسٹین فرانکوئس گیبریل نامی سیاحوں کو گاؤں میں دیہاتیوں نے رات کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا، بعد میں انہیں بریلی ضلع کے چوریلی میں پولیس چوکی لے جایا گیا۔

جمعرات کی رات 11 بجے جب گاؤں والوں نے غیر ملکیوں کو ایک سنسان سڑک پر سائیکلوں پر گھومتے ہوئے دیکھا تو وہ ان کی بولی نہیں سمجھ پائے، سیاحوں کی حفاظت کیلیے انہیں چوریلی پولیس چوکی لے گئے۔

ان کی کہانی سننے کے بعد پولیس سائیکل سواروں کو گاؤں کے سربراہ کے گھر لے گئی تاکہ وہ رات گزار سکیں۔

جب سینئر پولیس افسر انوراگ آریہ کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے فرانسیسی سیاحوں سے ملاقات کی اور ان سے بات کی۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ان کی حفاظت کریں۔

صبح، پولس نے دونوں کو صحیح راستہ تجویز کر کے اپنی منزل کی جانب روانہ کیا، وہ 7 جنوری کو پیرس سے دہلی کیلیے روانہ ہوئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow