ویڈیو: کیبل وائر پر سے سانپ گزرنے کے منظر نے ٹریفک جام کروا دیا
حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک سڑک کے اوپر گزرنے والی کیبل وائر پر سے ایک سانپ کے گزرنے کے منظر نے ٹریفک جام کروا دیا۔ بھارت میں حیدرآباد شہر کے علاقے لبرٹی چوک کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں ایک کیبل وائر پر سے […]
حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک سڑک کے اوپر گزرنے والی کیبل وائر پر سے ایک سانپ کے گزرنے کے منظر نے ٹریفک جام کروا دیا۔
بھارت میں حیدرآباد شہر کے علاقے لبرٹی چوک کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں ایک کیبل وائر پر سے گزرتے سانپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
منظر دیکھ کر راہگیروں میں سنسنی پھیل گئی تھی، حمایت نگر، لبرٹی چوک کے پاس لوگوں نے دیکھا کہ ایک سانپ کیبل کے تاروں سے سگنل کے کھمبے کی طرف جا رہا تھا، منظر دیکھ کر بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہو کر ٹھہر گئے۔
موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں سوار افراد نے بھی اپنی اپنی گاڑیاں سڑک پر روک دیں، اور یہ منظر دیکھنے لگے، انھوں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید بھی کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے کی وجہ سے لبرٹی چوک پر ایک گھنٹے تک ٹریفک جام رہا، جب سانپ سگنل کے کھمبے سے اتر کر ساتھ والی خالی عمارت میں چلا گیا، تو پولیس نے ٹریفک کو بحال کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟