آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں 150 رنز پر ڈھیر

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں صرف 150 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کا آج سے پرتھ میں آغاز ہوگیا۔ بھارتی کپتان جسپرت بمراہ نے ٹاس جیت کر پہلے […]

 0  0

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں صرف 150 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کا آج سے پرتھ میں آغاز ہوگیا۔ بھارتی کپتان جسپرت بمراہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم دوسرے سیشن میں 150 رنز پر ڈھیر ہوکر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کی جانب سے کوئی بلے باز نصف سنچری بھی اسکور نہ کر سکا اور نتیش کمار ریڈی 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ویرات کوہلی کی ناکامی کا سلسلہ دراز ہوگیا اور وہ صرف 5 رنز ہی بنا سکے۔ بھارت کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

رشبھ پنت 37 اور کے ایل راہول 26 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے جب کہ یشوی جیسپال، دیودت پڈیکال رنز کا کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور مچل مارش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا حصہ ہے اور بھارت کو آئندہ سال جون میں چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے لیے اس سیریز میں لازمی فتح درکار ہے۔

سیریز ڈرا ہونے یا ہارنے کی صورت میں بھارت کو فائنل میں پہنچنے کے لیے دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔

بھارت کو حال ہی میں نیوزی لینڈ نے اسی کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا جب کہ اس سے قبل اس کو سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں ہرایا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow