شاہ رخ نہ سلمان، بالی ووڈ کا سب سے مقبول ترین اداکار کون؟
بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار نے معاوضے، فلم کے بزنس کے بعد اب عوام میں مقبولیت میں بھی بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس نے بالی ووڈ کنگ خان اور دبنگ سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے […]
بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار نے معاوضے، فلم کے بزنس کے بعد اب عوام میں مقبولیت میں بھی بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس نے بالی ووڈ کنگ خان اور دبنگ سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقبول ترین اداکار کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو بھارت کی پیشہ ورانہ میڈیا فرم ’’اورمیکس ‘‘ نے ’اسٹارز انڈیا لووز‘ اکتوبر کے سب سے مقبول اداکاروں کی فہرست جاری کی جس میں ساؤتھ انڈسٹری کے اداکار پربھاس پہلے نمبر پر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس نے فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ میں اپنی شاندار کارکردگی کے سبب بڑی کامیابی کے بعد بھارت میں مقبول ترین اداکار بن گئے۔
انہوں نے بالی ووڈ کے بڑے سپر اسٹارز جیسے اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس فہرست میں اداکار وجے دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہ رخ خان تیسرے، جونیئر این ٹی آر چوتھے اور اجیت کمار پانچویں نمبر پر ہیں۔
اداکار الو ارجن جو جلد ہی فلم پشپا 2 میں نظر آئیں گے، اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ مہیش بابو ساتویں، سوریا آٹھویں اور رام چرن نویں پوزیشن پر ہیں جبکہ سلمان خان کا نمبر10واں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟