مکیش امبانی کے پرائیویٹ طیارے میں کیا خاص بات ہے؟

بھارتی بزنس ٹائکون مکیش امبانی سمیت امبانی خاندان کے سبھی افراد اپنی دولت، شان و شوکت، کاروبار اور اربوں کی جائیدادوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں، ایک بار پھر بھارتی بزنس ٹائکون سرخیوں میں ہیں،اس کی وجہ ان کا پرتعیش بزنس جہاز ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں بہت کم […]

 0  5
مکیش امبانی کے پرائیویٹ طیارے میں کیا خاص بات ہے؟

بھارتی بزنس ٹائکون مکیش امبانی سمیت امبانی خاندان کے سبھی افراد اپنی دولت، شان و شوکت، کاروبار اور اربوں کی جائیدادوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں، ایک بار پھر بھارتی بزنس ٹائکون سرخیوں میں ہیں،اس کی وجہ ان کا پرتعیش بزنس جہاز ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو مکیش امبانی کی طرح پرتعیش پرائیویٹ بزنس بوئنگ جیٹ کے مالک ہیں، کیونکہ ایسا طیارہ رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

بھارتی بزنس ٹائکون نے مبینہ طور پر بزنس بوئنگ جیٹ ”BBJ” 737 میکس نائن خریدا ہے جس میں 230 مسافرآرام سے سفر کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی بزنس ٹائکون نے یہ بوئنگ طیارہ 1,261 کروڑ روپے ادا کرکے اپنی نجی ملکیت بنایا۔ جس کے بعد وہ بزنس جیٹ رکھنے والے پہلے بھارتی شہری بھی بن گئے ہیں۔

بھارتی بزنس ٹائکون کے 737 پرائیویٹ بزنس جیٹ کو سوئٹزرلینڈ میں بنایا گیا، مالک کی فرمائش پر طیارے کو اپ گریڈ کرکے اس کے کیبن کو پرتعیش بنایا گیا ہے۔

1120 مربع فٹ کے کیبن فلور کیساتھ بھارتی بزنس ٹائکون کا طیارہ ایک اڑتے پرتعیش ہوٹل کی مانند لگتا ہے جس میں ایک بڑا نجی بیڈروم اور ایک خوبصورت ایگزیکٹو آفس موجود ہے۔

اس کے علاوہ ان کے پرتعیش جہاز میں دیگر عیش و آرام کے علاوہ ایک تفریحی لاؤنج اور ایک شاندار ڈائننگ لاؤنج بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی بزنس ٹائکون کے پرائیویٹ جہاز کی لاگت کا تخمینہ 150 ملین ڈالر سے زیادہ لگایا جا رہا ہے، جس نے اسے سب سے مہنگا پرائیویٹ جیٹ بنا دیا ہے۔

مکیش امبانی کے چوبیس گھنٹوں میں 1600 ارب روپے ڈوب گئے

فوربز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بزنس ٹائکون ایشیا کے سب سے امیر ترین اور دنیا کی 13ویں امیر ترین شخصیت ہیں، ان کی ذاتی مالیت 106 بلین ڈالر ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow