آج کل لڑکیوں کی زبانیں لمبی اور نخرے زیادہ ہوگئے ہیں: اسما عباس
پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں میں برادشت ختم ہوگیا اور زبانیں لمبی ہوگئی ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کامیاب شادی کے حوالے سے نوجوان نسل کو اہم مشورہ […]
پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں میں برادشت ختم ہوگیا اور زبانیں لمبی ہوگئی ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کامیاب شادی کے حوالے سے نوجوان نسل کو اہم مشورہ دیا۔
اداکارہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ میرے شوہر نے میرا بہت ساتھ دیا، انہوں نے میرے والدین کو اپنے والدین کی طرح اپنے گھر میں رکھا۔
اسما عباس نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لڑکیاں اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتیں، یہ ان کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے میرے والدین کو آخری وقت تک ساتھ رکھا، اس لیے میں نوجوان نسل کو بھی یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اچھی اور بری عادات ہر ایک میں ہوتی ہیں آپ اپنی ترجیحات کو دیکھیں۔
اداکارہ اسما عباس کا کہنا تھا کہ شریکِ حیات کی چھوٹی موٹی برائیوں کو برداشت کرنا چاہیے کیوں کہ پرفیکٹ تو کوئی نہیں ہوتا، اس کے برعکس ان کی اچھائیوں کو دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹی چھوٹی برائیوں کی وجہ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے تو ممکن ہے کہ اگلا اس سے بھی بدتر ہو، پھر کیا کریں گے؟ اس طرح تو زندگی خراب ہو جائے گی، اگر آپ کا لائف پارٹنر برداشت کے قابل ہے تو گھر خراب کرنے کی بجائے اسے برداشت کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیوں کے نخرے بھی بہت ہیں، ان کی زبان بھی بہت لمبی ہو گئی ہیں، بات بات پر غصہ کرنے، جلد بازی کرنے کی بجائے اپنی بات صبر اور میٹھے انداز میں منوائیں، ہمارے زمانے میں ایسا ہی ہوتا تھا کہ صبر و تحمل کے ساتھ میٹھے انداز میں اپنی تمام خواہشات منوا لیتی تھیں، اس زمانے میں پہلے سوچتے تھے، پھر بولتے تھے۔
اسما عباس نے مزید کہا کہ غصے میں چاہے مرد ہو یا عورت اسے پہلے تولنا چاہیے، پھر بولنا چاہیے اور غصے میں بات آگے بڑھانے کی بجائے خاموشی اختیار کرنا بہتر ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کے آدمی بھی بہت بدتمیزی کرتے ہیں، غصے میں ہوں تو گالم گلوچ کرتے، مار پیٹ کرتے ہیں، جو لڑکیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے، لڑکیاں یہاں حدود طے کریں، اگر شوہر گالم گلوچ کرتا ہے اور تشدد کرتا ہے تو پھر گزارا نہیں ہو سکتا اسے فوراً چھوڑ دینا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟