نوازالدین صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کے بارے میں خیالات کا اظہار کر دیا

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے پہلی بار پاکستانی ڈراموں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران نوازالدین صدیقی سے میزبان نے پاکستانی ڈراموں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے تعریف کی۔ نوازالدین صدیقی نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے […]

 0  3
نوازالدین صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کے بارے میں خیالات کا اظہار کر دیا

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے پہلی بار پاکستانی ڈراموں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران نوازالدین صدیقی سے میزبان نے پاکستانی ڈراموں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے تعریف کی۔

نوازالدین صدیقی نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بھی زیادہ دیکھے جاتے ہیں، ان ڈراموں کے اسکرپٹ زبردست ہوتے ہیں اور پاکستان میں بہترین اداکار موجود ہیں۔

متعلقہ: بالی وڈ اسٹارز ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ نوازالدین صدیقی کا ہوشربا انکشاف

انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے فلمی کیریئر میں اپنی فیملی کے کردار کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

بالی وڈ اداکار نے بتایا کہ میرے کیریئر میں فیملی کا کوئی بڑا کردار نہیں رہا، اس پیشے کا انتخاب میں نے خود کیا تھا، ہم گاؤں میں رہتے تھے لہٰذا فیملی کو ان چیزوں کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فیملی نے کبھی مجھے اس کام سے نہیں روکا کیونکہ اُن کو اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں۔

نوازادلین صدیقی نے کہا کہ اس لیے میں اکثر کہتا ہوں والدین کا زیادہ پڑھا لکھا ہونا بھی بچوں کیلیے خطرہ ہوتا ہے کیونکہ وہ پھر بچوں پر حکم چلاتے ہیں کہ تمہیں ایسا کرنا چاہیے اور ویسا نہیں کرنا چاہیے وغیرہ وغیرہ۔

’اس سے بچہ پریشان ہو جاتا ہے کہ میرا دل اس کام کو کرنے کا ہے اور ماں باپ منع کر رہے ہیں۔ اس بارے میں والدین کو ہمیشہ بچوں کی خواہش پر چلنا چاہیے کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں۔ زیادہ تر تعلیم یافتہ والدین بچوں کو یہی کہتے رہتے ہیں کہ تمہیں نہیں پتا لیکن ہمیں سب پتا ہے۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow