تھپڑ پڑنے کے معاملے پر سوارا بھاسکر نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا
ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے کنگنا رناوت کو تھپڑ پڑنے کے واقعے کی مذمت کی اور ساتھ ہی ان کو آئینہ بھی دکھا دیا۔ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ پر خاتون سکیورٹی افسر کی جانب سے تھپڑ پڑنے پر سوارا بھاسکر نے اپنے ایک بیان میں اداکارہ و نو منتخب […]
ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے کنگنا رناوت کو تھپڑ پڑنے کے واقعے کی مذمت کی اور ساتھ ہی ان کو آئینہ بھی دکھا دیا۔
کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ پر خاتون سکیورٹی افسر کی جانب سے تھپڑ پڑنے پر سوارا بھاسکر نے اپنے ایک بیان میں اداکارہ و نو منتخب رکن لوک سبھا کو اپنا ماضی یاد دلایا۔
فلم ’تینو ویڈ مینو‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے والی سوارا بھاسکر نے خاتون سکیورٹی افسر کے عمل کو ناقابلِ قبول قرار دیا اور ساتھ میں یہ بھی کہہ دیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشدد کو فروغ دینے کے اداکارہ کے ماضی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
سوارا بھاسکر نے کنگنا رناوت کو یاد دلایا کہ کس طرح انہوں نے آسکر میں ول اسمتھ کے اقدامات کا دفاع کیا تھا جس میں انہوں نے کرس راک کو تھپڑ مارا تھا۔
بالی وڈ اداکارہ نے انٹرویو میں کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ تشدد کا کلچر ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں لنچنگ اور تشدد کے باعث بے شمار جانیں ضائع ہوئیں اور مجرم آزاد گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس کنگنا رناوت تھپڑ پڑنے کے باوجود ابھی تک زندہ ہیں اور ان کی حفاظت کیلیے سکیورٹی اہلکاروں موجود ہیں۔
اس سے قبل نامور فلمساز کرن جوہر نے اداکارہ کو تھہڑ پڑنے کے معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
کرن جوہر اس وقت اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’کِل‘ (KILL) کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ چند روز قبل اسی سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان سے کنگنا رناوت کو تھپڑ پڑنے کے واقعے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
فلمساز نے جواب میں کہا تھا کہ ’میں جسمانی یا زبانی کسی تشدد کی حمایت نہیں کر کرتا‘۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟