وویک اوبرائے نے سادگی کی مثال قائم کردی

بھارت کے دولت مند اداکاروں کی فہرست میں شامل اداکار وویک اوبرائے نے کروڑوں مالیت کے اثاثوں کے مالک ہونے کے باوجود اکنامی کلاس میں سفر کرکے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے باوجود وویک اوبرائے بھارت کے سب سے امیر اداکاروں […]

 0  1

بھارت کے دولت مند اداکاروں کی فہرست میں شامل اداکار وویک اوبرائے نے کروڑوں مالیت کے اثاثوں کے مالک ہونے کے باوجود اکنامی کلاس میں سفر کرکے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے باوجود وویک اوبرائے بھارت کے سب سے امیر اداکاروں میں شامل ہیں، رپورٹس کے مطابق اداکار کی دولت تقریباً 1200 کروڑ روپے ہے۔

وویک نے فلم ’کمپنی‘ کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، جس میں ان کی جاندار اداکاری کے باعث انہیں بہت زیادہ پذیرائی ملی۔ اس کے بعد انہوں نے مستی، ساتھیا، کرش 3، اومکارا جیسی مشہور فلموں میں اپنی زبردست اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ وویک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں، اور ان کا کاروبار 3,400 کروڑ روپے کی مالیت رکھتا ہے۔

جی ہاں ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران، اوبرائے نے انکشاف کیا کہ ان کا اسٹوڈنٹ لون بزنس اب تقریباً 3,400 کروڑ کی مالیت کا حامل ہے۔

وویک نے انکشاف کیا کہ وہ کاروباری میٹنگز خود سنبھالتے ہیں اور اپنی ٹیم کے ساتھ اکنامی کلاس میں سفر کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔

الو ارجن جیل سے رہا، بڑا بیان بھی سامنے آگیا

اداکار کا کہنا تھا کہ جب میں ذاتی طور پر سفر کرتا ہوں، تو میں فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں سفر کرتا ہوں۔ لیکن جب میں اپنی کمپنی کے کام کے لیے سفر کرتا ہوں، تو میں اپنی ٹیم کے ساتھ اکنامی کلاس میں سفرکرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow