زارا نورعباس نے شوبز اندسٹری کے جھوٹ اور فریب کو بے نقاب کردیا
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل زارا نور عباس نے شوبز اندسٹری کے جھوٹ اور فریب کو بے نقاب کردیا۔ حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے یاسر حسین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نی زندگی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ زارا نور عباس نے کہا ہے […]
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل زارا نور عباس نے شوبز اندسٹری کے جھوٹ اور فریب کو بے نقاب کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے یاسر حسین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نی زندگی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
زارا نور عباس نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، اس میں شرکت کرنے والے اداکاروں کو پہلے سے ہی علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈ ملے گا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے والے اداکاروں کو پہلے سے ہی پتا ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز نہیں ملیں گے، اس لیے وہ جاتے ہی نہیں اور جو اداکار ایوارڈز شوز میں شرکت کرتے ہیں، انہیں پہلے سے علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز ملیں گے۔
زارا نور عباس نے انڈسٹری کی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایوارڈز کو زیادہ اہمیت نہ دیا کریں اور اس طرح کے شوز کو سنجیدہ نہ لیا کریں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایوارڈز شوز ہونے ہی نہیں چاہئیے، خوامخواہ کا اتنا خرچہ کیا جاتا ہے، میں نے جتنے بھی ایوارڈز شوز میں ڈانس پرفارمنس کی ہے اس کے پیسے ملے ہیں اور میں وہ پیسے لیتی ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟