تماشہ سیزن 3: صائمہ اور ماہی بلوچ لڑ پڑیں
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 3‘ میں صائمہ اور ماہی بلوچ کی لڑائی ہوگئی۔ رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 3‘ میں 18 امیدوار شرکت کررہے ہیں جن میں جنید اختر، ارسلان خان، زویا خان، ایاز سموں، صائمہ بلوچ، انعم تنویر، عبداللہ اعجاز، ماہ نور پرویز، ماہی بلوچ، آغا طلال، دانیہ انور، ہمنا […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 3‘ میں صائمہ اور ماہی بلوچ کی لڑائی ہوگئی۔
رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 3‘ میں 18 امیدوار شرکت کررہے ہیں جن میں جنید اختر، ارسلان خان، زویا خان، ایاز سموں، صائمہ بلوچ، انعم تنویر، عبداللہ اعجاز، ماہ نور پرویز، ماہی بلوچ، آغا طلال، دانیہ انور، ہمنا نعیم، ملک عقیل، شہریار شاہد، ایمان فاطمہ، وجیہ خان، مانی لیاقت، نعمان حبیب شامل ہیں۔
تماشہ سیزن 3 کی میزبان بھی اداکار عدنان صدیقی ہیں جبکہ ابھی گھر میں نعمان حبیب کو وزیر بنایا گیا ہے۔
گزشتہ روز دکھایا گیا کہ صائمہ بلوچ اور ماہی بلوچ کی لڑائی ہوجاتی ہے جبکہ گھر میں موجود دیگر اداکار کی صلح کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔
صائمہ بلوچ کہتی ہیں کہ یہ میری نقل اتارہی ہے اور میں کب سے برداشت کررہی ہوں، وہ ماہی بلوچ پر باڈی شیمنگ کا الزام لگاتی ہیں اور انہیں چھچوری کہتی ہیں۔‘
ماہی بلوچ وزیر و اداکار نعمان حبیب سے کہتی ہیں کہ مجھے اس کے (صائمہ بلوچ) کے منہ نہیں لگنا، یہ مجھے عجیب و غریب الفاظ سے پکارتی ہے۔
واضح رہے کہ ’تماشہ سیزن ٹو‘ کی فاتح اداکارہ عروبہ مرزا قرار پائی تھیں، تیسرا سیزن کون جیتے گا؟ یہ جاننے کے لیے رئیلٹی شو اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھنا نہ بھولیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟