دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں بادشاہ کی انٹری، ویڈیو وائرل

پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی کنسرٹ میں  گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کی سرپرائز انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی دل لومینیٹی ٹور نے دنیا بھر میں مداحوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے جس میں کسی نا کسی کی سرپرائز انٹری ہوتی […]

 0  1
دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں بادشاہ کی انٹری، ویڈیو وائرل

پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی کنسرٹ میں  گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کی سرپرائز انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی دل لومینیٹی ٹور نے دنیا بھر میں مداحوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے جس میں کسی نا کسی کی سرپرائز انٹری ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BADSHAH (@badboyshah)

حال ہی میں لندن کے مشہور ایرینا میں منعقد ہونے والے ان کے کنسرٹ کے دوران ریپر اور گلوکار بادشاہ نے سرپرائز شرکت کی جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

دونوں فنکاروں نے مل کر فلم ’کریو‘ کے مشہور گانے ’نینا‘ پر شاندار پرفارمنس دی اس موقع پر دلجیت نے کہا ’یہ شخص بہت اچھا انسان ہے، میں اسے 15 سال سے جانتا ہوں اور آج پہلی بار ہم دونوں لندن ارینا میں ایک ساتھ پرفارم کر رہے ہیں۔

بادشاہ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا میرے لیے جذباتی لمحہ ہے، وہ میرے بڑے بھائی اور رول ماڈل ہیں۔

تاہم جوں ہی ‘بادشاہ ایکس دلجیت اور بادشاہ کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں مداحوں نے سوشل میڈیا پر دونوں گلوکاروں کے بارے میں اپنے مختلف خیالات کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow