عدنان سمیع کی والدہ انتقال کر گئیں
میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی ہے۔ View this post […]
میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی ہے۔
عدنان سمیع نے لکھا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں، ہم اس وقت گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھی۔
عدنان سمیع نے لکھا کہ میری والدہ نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا، ہمیں ان کی بہت زیادہ کمی محسوس ہو گی، براہ کرم میری والدہ ایصال ثواب کے لیے دعا فرمائیں۔
واضح رہے کہ عدنان سمیع نے سال 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کرلی تھی، وہ شہریت حاصل کرنے سے پہلے بھی کئی سال تک کام کے سلسلے میں بھارت میں ہی مقیم رہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟