’سن آف سردار‘ کے سیکوئل سے سوناکشی سنہا کی چھٹی ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی کامیڈی فلم ’سن آف سردار‘ کے سیکوئل سے سوناکشی سنہا کی چھٹی ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی فلم ’سن آف سردار کے سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ اداکارہ مرونل ٹھاکر مرکزی کردار نبھائیں گی۔ اجے دیوگن اور سنجے دت کے ساتھ فلم میں نئے فنکاروں […]

 0  3

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی کامیڈی فلم ’سن آف سردار‘ کے سیکوئل سے سوناکشی سنہا کی چھٹی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی فلم ’سن آف سردار کے سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ اداکارہ مرونل ٹھاکر مرکزی کردار نبھائیں گی۔

اجے دیوگن اور سنجے دت کے ساتھ فلم میں نئے فنکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس جون سے ہوگیا ہے جبکہ سیکوئل میں نیرو باجوہ، کبرا سیت، دیپک دوبریال، شرت سکسینہ، روشنی والیا، ایشونی کلسیکر بھی شامل ہیں۔

’سن آف سردار‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کا پہلا مرحلہ اسکالینڈ میں فلمایا جائے گا جس کا اگست میں اختتام ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے کی شوٹنگ بھارت میں ہوگی۔

اجے دیوگن اور سنجے دت کی فلم کی ریلیز آئندہ سال متوقع ہے۔

’سن آف سردار‘ کے علاوہ اجے دیوگن کی آنے والی فلموں میں سنگھم اگین، ریڈ 2، دے دے پیار دے، ٹوٹل دھمال، گول مال فائیو شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow