عامر خان نے اپنی مشہور زمانہ فلم کے سیکوئل کا عندیہ دے دیا
ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی مشہور زمانہ فلم کے سیکوئل بننے کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے گزشتہ روز یعنی 14 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے براہ راست بات چیت کیلیے انسٹاگرام پر لائیو سیشن […]
ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی مشہور زمانہ فلم کے سیکوئل بننے کا عندیہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے گزشتہ روز یعنی 14 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے براہ راست بات چیت کیلیے انسٹاگرام پر لائیو سیشن رکھا جہاں انہوں نے فلم کے سیکوئل کا عندیہ دیا۔
عامر خان نے سیشن کے دوران ایک موقع پر بتایا کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی فلم ’انداز اپنا پنا‘ کے سکوئل کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ یہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔
متعلقہ: کیا عامر خان کی پہلی شادی کرن راؤ کی وجہ سے ناکام ہوئی تھی؟
1994 میں ریلیز ہونے والی ملٹی اسٹارر فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں عامر خان، سلمان خان، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن، پریش راول، جوئی چاولہ و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
کامیڈی سے بھرپور فلم میں متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے امر اور پریم ایک کروڑ پتی شخص کی بیٹی روینہ کا دل جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کوشش میں وہ گینگسٹر کے نشانے پر آ جاتے ہیں جو ان کی زندگی کو الٹا کر دیتا ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان اپنی بلاک بسٹر فلم ’تارے زمین پر‘ کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جبکہ سلمان خان کو آخر بار فلم ’ٹائیگر 3‘ میں دیکھا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟