کوئی اداکار ایسا نہیں جس نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہو، ایچ ایس وائے

ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے کہا ہے کہ تقریباً تمام اداکاروں نے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں۔ ایچ ایس وائے نے گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ناظرین کو اپنے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور ان کے […]

 0  10
کوئی اداکار ایسا نہیں جس نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہو، ایچ ایس وائے

ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے کہا ہے کہ تقریباً تمام اداکاروں نے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں۔

ایچ ایس وائے نے گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ناظرین کو اپنے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور ان کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر ایسی لڑکیاں بھی ہیں جن کے فالوورز 20 ہزار بھی ہوں تو ان کے نخرے ہی ختم نہیں ہوتے، اگر ان سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس لگژری گاڑی، قیمتی تحائف اور مہنگی چیزیں کہاں سے آئیں تو لاعلمی کا اظہار کرتی ہیں۔

خوبصورتی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوبصورتی انسان کے اندر سے آتی ہے، میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کروانے سے خوبصورتی نہیں آتی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ تقریباً ہر پاکستانی شوبز شخصیت نے میک اپ اور پلاسٹک سرجری کروا لی ہے تاہم انہوں نے کسی بھی اداکار یا اداکارہ کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جو کوئی بھی ترکیہ یا دبئی سے گھوم کر واپس آتا ہے تو تبدیل نظر آتا ہے اور پوچھنے پر بتاتے ہیں کہ ترکیہ اور دبئی گئے تھے، وہاں کا موسم اچھا تھا، اس لیے وہ خوبصورت ہوگئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow