موتیے اور گیندے سے بنا دوپٹہ : رادھیکا کے لباس نے سب کو حیران کردیا
بھارت کی امیر ترین شخصیت کے صاحبزادے کی شادی دنیا بھر میں موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے، اب ان کے بہو کے لباس نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو بے حد متاثر کیا ہے۔ بھارتی بزنس ٹائیکون کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی مرکزی تقریب 12 جولائی بروز ہفتہ منعقد ہوگی […]
بھارت کی امیر ترین شخصیت کے صاحبزادے کی شادی دنیا بھر میں موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے، اب ان کے بہو کے لباس نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو بے حد متاثر کیا ہے۔
بھارتی بزنس ٹائیکون کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی مرکزی تقریب 12 جولائی بروز ہفتہ منعقد ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
گزشتہ رات رادھیکا اور اننت کی رسم ہلدی کی تقریب منعقد کی گئی جو اپنی مثال آپ تھی تقریب کی خاص بات رادھیکا کا وہ خوبصورت اور منفرد لباس تھا جو انہوں نے زیب تن کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس لباس کی خاص بات پھولوں سے بنا دوپٹہ تھا جس میں موتیے کی کلیاں اور گیندے کے پھولوں کا استعمال کیا گیا۔
اس شاندار لباس کی تصاویر مشہور شخصیت اسٹائلسٹ ریا کپور نے پوسٹ کی ہیں جن میں رادھیکا مرچنٹ ڈیزائنر انامیکا کھنہ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔
رسم ہلدی میں متعدد معروف شخصیات نے خوبصورت ملبوسات پہن کر ہلدی کی اس تقریب کو بہت انجوائے کیا اور تقریباً سبھی لوگ زرد رنگ میں رنگے نظر آئے۔
اگر دلہن کی بات کی جائے تو وہ اپنے خوبصورت لباس کے ساتھ سب سے منفرد نظر آئیں رادھیکا کے لباس کی خاص بات ان کا پھول دوپٹہ تھا جو سفید رنگ کے تازہ موتیا کی کلیوں اور زرد رنگ کے گیندے کے پھولوں سے تیار کیا گیا تھا۔
اس کے ساتھ دلہن نے لباس سے میچنگ کرتے ہوئے سفید اور زرد رنگ کی موتیوں کی بنی جیولری پہنی جو ان پر خوب سج رہی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟