مغوی لڑکی خون آشام بلا نکلی، اغواکاروں کو جان کے لالے پڑ گئے
لاس اینجلس: ہالی وڈ کی ہارر تھرلر فلم ’ایبی گیل‘ کا ایک اور ٹریلر دہشت پھیلانے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ایبی گیل‘ کی ہدایت کاری کے فرائض میٹ بیٹینیلی اولپین اور ٹائلر گیلیٹ نے انجام دیے۔ سنسنی سے بھرپور فلم 19 اپریل کو پردے پر خوف کے سائے پھیلائے گی۔ فلم کی کہانی […]
لاس اینجلس: ہالی وڈ کی ہارر تھرلر فلم ’ایبی گیل‘ کا ایک اور ٹریلر دہشت پھیلانے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ایبی گیل‘ کی ہدایت کاری کے فرائض میٹ بیٹینیلی اولپین اور ٹائلر گیلیٹ نے انجام دیے۔ سنسنی سے بھرپور فلم 19 اپریل کو پردے پر خوف کے سائے پھیلائے گی۔
فلم کی کہانی مین دکھایا گیا ہے کہ مجرموں کا ایک گروہ طاقتور انڈرورلڈ شخصیت کی بیلرینا بیٹی کو اغوا کر لیتا ہے لیکن بہت جلد انہیں احساس ہو جاتا ہے کہ انہوں نے کسی عام سی لڑکی کو اغوا نہیں کیا۔
فلم کی کاسٹ میں جیانکارلو ایسپوزیٹو، ڈین سٹیونز اور کیتھرین نیوٹن شامل ہیں جبکہ گائے بسک اور اسٹیفن شیلڈز نے اس اسکرپٹ تیار کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟