وقار یونس کی پی سی میں انٹری، کپتان کی تقرری کون کرے گا؟
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے اختیارات سابق کپتان و ہیڈ کوچ وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد کرکٹ ٹیم کے معاملات وقار ہی دیکھیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ وقار یونس نے بحیثیت ’ایڈوائزر چئیرمین‘ پی سی بی کام شروع کردیا ہے، ان […]
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے اختیارات سابق کپتان و ہیڈ کوچ وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد کرکٹ ٹیم کے معاملات وقار ہی دیکھیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ وقار یونس نے بحیثیت ’ایڈوائزر چئیرمین‘ پی سی بی کام شروع کردیا ہے، ان کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے جس مین صرف 20 دن باقی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کرکٹ کے تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے بتایا کہ کچھ ہفتوں قبل چیئرمین پی سی بی نے عندیہ دیا تھا کہ میں ایک ایسے کرکٹر کو لا رہا ہوں جو صرف قومی ٹیم اور پی سی بی پر تنقید کے بجائے صحیح خبر عوام کو دے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس ٹیم کے انتخاب کے لئے سلیکٹرز اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کریں گے اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کو حتمی شکل دیکر چئیرمین پی سی بی کو منظوری کےلئے بھجوائیں گے۔
بحیثیت ایڈوائزر وقار یونس کے کیا اختیارات ہوں گے اس کے جواب میں شاہد ہاشمی نے بتایا کہ مرکزی اختیار تو صرف چیئرمین پی سی بی کے پاس ہی ہے اور ٹیم کے کپتان کی تقرری بھی چیئرمین ہی کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟