پاکستانی کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے تیار

قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے لیجنڈ بولر اب بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے، گوتم گمبھیر نے ان کیلئے بھارتی بورڈ سے خصوصی درخواست کی تھی۔ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کافی عرصہ منسلک رہے ہیں جبکہ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے […]

 0  1

قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے لیجنڈ بولر اب بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے، گوتم گمبھیر نے ان کیلئے بھارتی بورڈ سے خصوصی درخواست کی تھی۔

جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کافی عرصہ منسلک رہے ہیں جبکہ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بھی وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے وہاں موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مورنے مورکل آخر کار ٹیم انڈیا کو جوائن کرنے والے ہیں۔ گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بولنگ کوچ پارس مہمبرے کی رخصتی کے بعد سے بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کے اگلے باؤلنگ کوچ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

اب اطلاعات ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر اگلے ماہ بھارتی ڈریسنگ روم میں شامل ہونے والے ہیں۔

کرک بز کا کہنا ہے کہ مورکل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے اسٹاف میں شامل ہوں گے، اس سے قبل یہ اطلاع بھی آئی تھی کہ مورکل سری لنکا کے دورے کے لیے بھارتی کیمپ کا حصہ ہوں گے لیکن وہ اپنے والد کی صحت کی خرابی کی وجہ سے وطن واپس چلے گئے۔

اس وقت بھارتی ٹیم کے کوچنگ عملے میں ہیڈ کوچ گمبھیر، دو اسسٹنٹ کوچز ابھیشیک نائیر اور ریان ٹین ڈوشے، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور ایک اسپن بولنگ کوچ شامل ہیں جبکہ مورکل کے جوائن کرنے سے فاسٹ بولنگ کوچ کا اضافہ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقی لیجنڈ مورنے مورکل انڈین پریمیئر لیگ کے 2024 ایڈیشن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow