چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت پاکستان نہ آئے تو کوئی ہنگامہ نہیں ہونا چاہیے، ثقلین مشتاق

سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق سمجھتے ہیں کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر کوئی ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے۔ دوسر کے موجد اور لیجنڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق نے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر دوسروں سے مختلف طرح سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، […]

 0  3

سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق سمجھتے ہیں کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر کوئی ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے۔

دوسر کے موجد اور لیجنڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق نے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر دوسروں سے مختلف طرح سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سادہ سی بات ہے اگر بھارت آنا چاہتا ہے تو وہ آ سکتا ہے، اگر وہ نہیں آنا چاہتے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس بات پر ہنگامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس سے کوئی بھی پارٹی اچھی یا بری نہیں ہوگی، یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور وہ اس معاملے کو دیکھیں گے اور انھیں ہی اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔

لیجنڈری اسپنر نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے ہونے والی تنقید پر بھی اپنا موقف کے اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ کر ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلنا چاہیے۔ لیکن یہ تمام آوازیں باہر بیٹھے لوگوں کی ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو باہر سے چیزیں دیکھ اور سن رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک اپنی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق نہیں اور مختلف بہانے تراش رہا ہے۔

تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ دنوں اجلاس میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بجٹ کی منظوری بھی دے دی ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے 45 لاکھ ڈالرز اضافی رکھے گئے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow