آئی بی اے کا شکست کے باوجود اطالوی خاتون باکسر کے لیے بڑے انعام کا اعلان
انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے اطالوی خاتون باکسر اینجیلینا کیرینی ان کی شکست کے باوجود 50 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کردیا۔ پیرس اولمپکس 2024 کے باکسنگ مقابلے میں الجزائر کی ٹرانسجینڈر باکسر ایمان خلیف نے مقابلے کے دوران اٹلی کی باکسر اینجیلینا کیرینی کو نہایت خطرناک پنچ مارا تھا جس سے ان […]
انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے اطالوی خاتون باکسر اینجیلینا کیرینی ان کی شکست کے باوجود 50 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کردیا۔
پیرس اولمپکس 2024 کے باکسنگ مقابلے میں الجزائر کی ٹرانسجینڈر باکسر ایمان خلیف نے مقابلے کے دوران اٹلی کی باکسر اینجیلینا کیرینی کو نہایت خطرناک پنچ مارا تھا جس سے ان کی ناک میں شدید چوٹیں آئی تھیں، اینجیلینا کا کہنا تھا کہ پورے کیریئر میں کبھی ایسا پنچ نہیں کھایا۔
آئی بی اے نہ صرف اولمپکس میں ٹرانسجینڈر باکسر ایمان سے ہارنے والی اینجیلینا کے لیے 50 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے بلکہ ان کی فیڈریشن کو بھی 25 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔
ساتھ ہی ساتھ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے اینجیلینا کیرینی کے کوچ کے لیے بھی 25 ہزار ڈالرز کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
رانڈ آف 16 کے مقابلے میں اطالوی باکسر میچ شروع ہونے کے محض 46 سیکنڈ بعد ہی دستربردار ہوگئی تھیں، ایمان خلیف نے انھیں بہت شدید پنچز لگائے تھے جس کی بنا پر اینجلینا نے شدید چوٹوں سے بچنے کے لیے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔
پیرس اولمپکس کے منتظمین کی جانب سے باکسنگ کے مقابلوں میں دو ٹرانسجینڈر باکسرز کو خواتین ایونٹ میں مقابلے کی اجازت دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے پیرس اولمپکس میں ٹرانسجینڈر باکسرز کو اجازت دینے پر حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
پیرس اولمپکس میں فیڈریشن کا ٹرانسجینڈرز کو خواتین کی کیٹیگری میں رکھنا تنازع کا باعث بن گیا تھا، اٹلی کی ویزراعظم جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ اس سے خواتین کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔
جارجیا میلونی نے اسے غیرمتوازن مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عورتوں کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرانسجینڈر خلیف اور فلپائنی ہرسی بیکیا ڈین کو گزشتہ سال ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ سے طبی بنیادوں پر ڈس کوالیفائی کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے اولمپک ایسوسی ایشن کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر باکسر کے پاسپورٹ پر جنس خاتون لکھی ہے لہٰذا وہ خاتون تصور کی جائیں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟