راشد خان کو کریم جنت کی جانب بیٹ پھینکنا مہنگا پڑ گیا
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں راشد خان کو ساتھی کرکٹر کریم جنت کی جانب بیٹ پھینکنا مہنگا پڑ گیا۔ افغانستان کے کپتان راشد خان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں جس کے بعد ان کی سرزنش کی گئی ہے۔ راشد خان […]
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں راشد خان کو ساتھی کرکٹر کریم جنت کی جانب بیٹ پھینکنا مہنگا پڑ گیا۔
افغانستان کے کپتان راشد خان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں جس کے بعد ان کی سرزنش کی گئی ہے۔
راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری اوور میں دوسرا رن نہ لینے پر ساتھی کھلاڑی کریم جنت پر غصہ کیا تھا اور ان کی جانب بیٹ پھینکا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چار وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تاہم جب انہوں نے میچ میں توحید ہردوئے کو اپنا دوسرا شکار بنایا تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ انہوں نے سومیا سرکار، محمود اللہ اور رشاد حسین کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔
لیگ اسپنر نے یہ کارنامہ اپنے 92 ویں میچ میں انجام دیا اور چار وکٹوں کے حصول کے بعد اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد 152 کر لی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی واحد بولر ہیں جو اس فارمیٹ میں 150 وکٹیں لے چکے ہیں تاہم وہ اس سنگ میل تک 118 میچز کھیل کر پہنچے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟