ہیری بروک کی بیٹنگ کے دوران رضوان نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی اننگز کے دوران وکٹ کیپر محمد رضوان کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔ ملتان ٹیسٹ کے بعد راولپنڈی میں بھی انگلش ٹیم پاکستانی اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی کی گھومتی گیندوں پر چکرا گئی اور پوری ٹیم 267 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے […]

 0  0

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی اننگز کے دوران وکٹ کیپر محمد رضوان کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔

ملتان ٹیسٹ کے بعد راولپنڈی میں بھی انگلش ٹیم پاکستانی اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی کی گھومتی گیندوں پر چکرا گئی اور پوری ٹیم 267 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، ساجد خان نے 6، نعمان علی نے تین اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے ہیں۔

تاہم انگلش ٹیم کے جب 3 کھلاڑی 81 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے اور بین ڈکٹ اور ہیری بروک بیٹنگ کررہے تھے اور نعمان علی بولنگ کررہے تھے اس دوران محمد رضوان نے کہا کہ ’نو مور باز بال‘ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان علی کی گیند ہیری بروک نے روکی تو رضوان کہنے لگے ’نو مور باز بال۔‘

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پنڈی ٹیسٹ سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔ ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز بھی برابر رہے گی۔

پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے ملتان ٹیسٹ کے وننگ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow