ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے خصوصی لباس کی وجہ سے صارفین کی توجہ کا مہور بن چکی ہیں، سابق ٹینس اسٹار کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اپنے انسٹاگرام آفیشل پیج پر ثانیہ مرزا نے اپنی ایسی […]
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے خصوصی لباس کی وجہ سے صارفین کی توجہ کا مہور بن چکی ہیں، سابق ٹینس اسٹار کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اپنے انسٹاگرام آفیشل پیج پر ثانیہ مرزا نے اپنی ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے رنگ برنگا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جس میں وہ انتہائی دلکش لگ رہی ہیں۔
سابق بھارتی ٹینس اسٹار کو ٹینس کی دنیا میں سب سے زیادہ فیشن ایبل ایتھلیٹس میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے اور ان کی فیشن کلیکشن کو دنیا بھر خاص طور پر جنوبی ایشیا کے ماڈلز کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔
سابق بھارتی ٹینس اسٹار کی تازہ ترین پوسٹ نے بھی خاص کر خواتین صارفین کو ان کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہے، کیونکہ رنگ برنگے لباس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنگ برنگے لباس میں ملبوس اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم افراتفری کے ماحول میں زندگی بسر کرتے ہیں‘۔
سابق بھارتی ٹینس اسٹار اس کے کیپشن کے بعد رینبو ایموجی بھی لگایا گیا تھا، جس میں وہ رنگوں سے اپنی محبت کو ظاہر کر رہی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے یہ عام طور پر ان کے لباس کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟