ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست خوردہ پاکستان ٹیم ٹکڑوں میں وطن واپس روانہ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے ہی مرحلے میں میگا ایونٹ سے شرمناک طریقے سے باہر ہونے والی شکست خوردہ پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شکست کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئی اور رپورٹس کے مطابق […]
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے ہی مرحلے میں میگا ایونٹ سے شرمناک طریقے سے باہر ہونے والی شکست خوردہ پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شکست کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئی اور رپورٹس کے مطابق پاکستان کے 6 کھلاڑی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کر رہے، وہ کچھ دن امریکا میں ہی قیام کریں گے۔
جو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کر رہے، ان میں کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرمناک شکست، قومی ٹیم کے کون سے کھلاڑی فوری وطن واپس نہیں آ رہے؟
فلوریڈا سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہونے والا کھلاڑیوں کا پہلا گروپ کل (بدھ) 19 جون کو براستہ دبئی پاکستان پہنچے گا اور کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟