ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو 164 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 164 رنز کا ہدف دے دیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے گروپ 2 میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے […]

 0  4
ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو 164 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے گروپ 2 میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔

کوئنٹن ڈی کاک نے 38 گیندوں پر 65 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، ڈیوڈ ملر بھی 28 گیندوں پر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ریزا ہینڈرکس 19 رنز بنا کر معین علی کا نشانہ بنے، ہینرک کلاسن کو 8 رنز پر کپتان جوز بٹلر نے رن آؤٹ کیا، کپتان ایڈن مرکرام ایک رن پر عادل رشید کو وکٹ دے بیٹھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عادل رشید اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر ایڈن مرکرام الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، ہدف کا تعاقب کریں گے۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مرکرام نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، کوشش ہوگی اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سیٹ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Proteas Men (@proteasmencsa)

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow