پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈل کی اصل قیمت کیا ہے؟

کسی بھی کھیل یا دیگر شعبوں میں ملنے والے میڈلز کی قیمت اور اس کی اہمیت کا اندازہ وہ ہی کرسکتا ہے جس نے اپنی محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہو۔ کسی بھی کھلاڑی یا ایتھلیٹ کو جب اس کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر سونے کا تمغہ دیا جاتا ہے تو […]

 0  2

کسی بھی کھیل یا دیگر شعبوں میں ملنے والے میڈلز کی قیمت اور اس کی اہمیت کا اندازہ وہ ہی کرسکتا ہے جس نے اپنی محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہو۔

کسی بھی کھلاڑی یا ایتھلیٹ کو جب اس کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر سونے کا تمغہ دیا جاتا ہے تو یقیناً اس میڈل کی اصل قیمت کا تعین کیا جانا بھی مشکل ہے۔

Olympics

یہ میڈلز کن دھاتوں کو ملا کر بنائے جاتے ہیں یا ان میں کتنا سونا چاندی پیتل یا لوہا استعمال کیا جاتا ہے اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 کے دوران کامیاب کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے سونے کے تمغے کی قیمت 950امریکی ڈالر ہے۔

سونے کے تمغے کا وزن 529گرام ہے لیکن یہ 95.4 فیصد (505 گرام) چاندی پر مشتمل ہے، اس تمغے میں 18 گرام لوہا بھی شامل ہے جبکہ اس میں سونا صرف 6 گرام ہے۔

رپورت میں کہا گیا ہے کہ مطابق سونے، چاندی اور لوہے کی قیمت کے حساب سے پیرس اولمپکس میں دیے جانے والے سونے کے ایک تمغے کی قیمت 950ڈالر بنتی ہے۔

gold medal

اگر اولمپکس میں دیے جانے والے سونے کے یہ تمغے مکمل طور پر سونے سے تیار کیے جاتے تو ان کی مالیت کم و بیش 41 ہزار ڈالر بنتی اور شاید سونے کی بڑھتی قدر کی وجہ سے ہی اب سونے کے تمغے مکمل طور پر سونے سے تیار نہیں کیے جاتے۔

Gold medallist

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں چین 18 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ امریکا 14 سونے کے تمغوں سمیت 63 میڈلز کے ساتھ دوسرے اور میزبان ملک فرانس 12 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow