بیوی نے لاکھوں ڈالرز کی انعامی لاٹری کوڑے دان میں پھینک دی! کس کی قسمت چمکی؟
انعامی لاٹری کو بیکار سمجھ کر خاتون نے اپنے شوہر کو بتائے بغیر اسے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، تاہم جوڑے کی قسمت پھر بھی بدل گئی۔ قسمت کبھی کبھی انسان پر مہربان ہوجاتی ہے اور اگر بروقت آپ کو اس کا پتا نہ چل سکے تو پھر پچھتانا پڑتا ہے، تاہم جنوبی کیرولینا […]
انعامی لاٹری کو بیکار سمجھ کر خاتون نے اپنے شوہر کو بتائے بغیر اسے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، تاہم جوڑے کی قسمت پھر بھی بدل گئی۔
قسمت کبھی کبھی انسان پر مہربان ہوجاتی ہے اور اگر بروقت آپ کو اس کا پتا نہ چل سکے تو پھر پچھتانا پڑتا ہے، تاہم جنوبی کیرولینا کا جوڑا پچھتاوے سے بال بال بچ گیا، اب میاں بیوں ساؤتھ کیرولینا ایجوکیشن لاٹری سے 2 لاکھ ڈالرز جیتنے کے بعد اپنے خوابوں کا گھر خریدنا چاہتے ہیں۔
جوڑے کو میڈیا پر اپنے نام کی تشہیر نہیں چاہتا اس نے اسپارٹنبرگ، S.C میں سرکل کے میں 5 ڈالرز کا لاٹری ٹکٹ خریدا تھا، ٹکٹ کو اسکریچ کرنے پر بیوی کو لگا کہ یہ ایسی لاٹری نہیں جس پر انعام نکل سکتا ہے۔
بیوی نے اس لاٹری کو اسکریچ کرنے کے بعد ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا لیکن وہ یہ بات نہیں جانتی تھی کہ اس لمحے اس ایک بڑی غلطی کی ہے جبکہ یہ لاٹری ان کی زندگی بدلنے کے لیے کافی تھی۔
تاہم خاتون کے شوہر نے ردی کی ٹوکری میں ٹکٹ کو دیکھا اور اسے کچھ گڑبڑ کا احساس ہوا، اس نے اپنی بیوی کو بلایا اور اسے بتیا کہ اس لاٹری پر ایک ’12‘ موجود ہے!
اس دوران بیوی نے ٹکٹ لے کر اسے مزید اسکریچ کرنا شروع کیا تو اس پر 200,000 ڈالرز کے جیک پاٹ کا انعام نظر آیا۔
ڈبل سائیڈڈ ڈالرز ایکسٹرا پلے گیم میں اس طرح کا انعام جیتنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کیوں کہ 750,000 کارڈز میں سے صرف 1 پر انعام ہوتا ہے، تاہم اس لاٹری میں ابھی ایک اور بڑا انعام باقی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟