ویڈیو: خاتون ڈرائیور سے ٹریلر بے قابو ہوکر پل سے لٹک گیا

امریکا میں خاتون ڈرائیور سے ٹریلر بے قابو ہوکر پل سے لٹک گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں خوش قسمتی سے خوفناک حادثے کے باوجود ریسکیو اہلکاروں نے خاتون ڈرائیور کی جان بچالی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کی غلط اوور ٹیکنگ […]

 0  10
ویڈیو: خاتون ڈرائیور سے ٹریلر بے قابو ہوکر پل سے لٹک گیا

امریکا میں خاتون ڈرائیور سے ٹریلر بے قابو ہوکر پل سے لٹک گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں خوش قسمتی سے خوفناک حادثے کے باوجود ریسکیو اہلکاروں نے خاتون ڈرائیور کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کی غلط اوور ٹیکنگ کے بعد ٹریلر بے قابو ہوکر خطرناک انداز میں پل سے لٹک گیا۔

ریسکیو ٹیم نے کرین کی مدد سے سخت جدوجہد کے بعد خاتون کو موت کے منہ سے بچالیا۔

بعدازاں خاتون ڈرائیور نے کہا کہ میں یقین نہیں کرسکتی تھی کہ میں واقعی دریا کے اوپر لٹک رہی ہوں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں اس وقت اس سوچ میں گم تھی کہ مجھے کودنا پڑے گا اور مجھے تیرنا بھی نہیں آتا تھا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب 33 سالہ ڈرائیور ٹریور برانہم پل پر رکی ہوئی کار کی اوور ٹیکنگ سے بچنے کے نتیجے میں پل سے لٹک گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow