خاتون نے بلا خوف و خطر سانپ کو پکڑ لیا، ویڈیو وائرل
بھارت میں خاتون نے بلا خوف و خطر سانپ کو پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سانپ سامنے آجائے تو لوگوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور لوگ اس سے بچنے کے لیے دور بھاگنے میں ہی عافیت جانتے ہیں لیکن بھارت میں ایک خاتون نے سانپ کو پکڑ کر دیکھنے […]
بھارت میں خاتون نے بلا خوف و خطر سانپ کو پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سانپ سامنے آجائے تو لوگوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور لوگ اس سے بچنے کے لیے دور بھاگنے میں ہی عافیت جانتے ہیں لیکن بھارت میں ایک خاتون نے سانپ کو پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور کے ڈی ایل ایس پی جی کالج کے دفتر کے احاطے میں سانپ موجود تھا جس کو ریسکیو کرنے کے لیے خاتون اجیتا پانڈے کو بلایا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون موٹر سائیکل پر کالج کے دفتر میں پہنچتی ہیں اور ٹیبل کے پاس چھپے سانپ کو ہاتھوں سے پکڑ لیتی ہیں۔
بعدازاں خاتون نے سانپ کو تھیلے میں ڈال کر اسے بحفاظت جنگل میں لے جاکر چھوڑ دیا۔
تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ سانپ زہریلا تو انہوں نے کہا کہ نہیں یہ زہریلا سانپ نہیں ہے اور مسکراتے ہوئے دفتر سے باہر چلی گئیں۔
سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے خاتون کی مہارت کی تعریف کی جارہی ہے اور انہیں بہادر کا لقب دیا جارہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟