جمائی لینے والی خاتون کا منہ ’کھلا‘ ہی رہ گیا
امریکا میں جمائی لینے والی خاتون کا منہ کھلا رہ گیا اور اسے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ جینا سیناترا کو انوکھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جب جمائی لینے کی وجہ سے ان کے دونوں جبڑے اوپر ہی رہ گئے۔ امریکی خاتون نے اس سارے […]
امریکا میں جمائی لینے والی خاتون کا منہ کھلا رہ گیا اور اسے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ جینا سیناترا کو انوکھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جب جمائی لینے کی وجہ سے ان کے دونوں جبڑے اوپر ہی رہ گئے۔
امریکی خاتون نے اس سارے عمل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اسپتال میں خاتون کے ساتھ موجود لوگوں کا بتانا تھا کہ وہ تقریباً ایک گھنٹے سے اسی حالت میں ہے، اس دوران خاتون کو بات کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی اور اسے تکلیف بھی محسوس ہو رہی تھی۔
اسپتال میں ایکس رے اور دیگر ٹیسٹ کرنے کے بعد خاتون کو بتایا گیا کہ جمائی لینے کی طاقت کے دوران ان کے جبڑے جگہ سے ہل گئے ہیں اور لاک ہوگئے ہیں۔
کئی گھنٹے کے ٹیسٹ اور دواؤں کے بعد خاتون کے جبڑوں کو پھر سے اصلی حالت میں صحیح کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اسی طرح کا اپنا تجربہ شیئر کیا، ایک صارف نے لکھا کہ کچھ سال پہلے میرے ساتھ دو بار آدھی رات کو یہی ہوا تھا جب جمائی لی تھی اب میں جمائی لینے سے ڈرتا ہوں۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ مجھے بھی اسی طرح کے واقعے میں دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟