جوئے کی عادی خاتون نے 14 دوستوں سے ادھار لےکر انھیں قتل کردیا
آن لائن جوا کھیلنے کی لت میں مبتلا خاتن نے جوا کھیلنے کے لیے اپنے 14 دوستوں سے ادھار پیسے لیے پھر ان سب کو زہر دے کر قتل کردیا۔ تھائی لینڈ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیریل کِلر خاتون کی جانب سے اپنے 14 دوستوں کو زہر دے […]
آن لائن جوا کھیلنے کی لت میں مبتلا خاتن نے جوا کھیلنے کے لیے اپنے 14 دوستوں سے ادھار پیسے لیے پھر ان سب کو زہر دے کر قتل کردیا۔
تھائی لینڈ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیریل کِلر خاتون کی جانب سے اپنے 14 دوستوں کو زہر دے کر مارنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، بنکاک میں عدالت نے سرارت رنگسیو تھاپورنامی خاتون کو سزائے موت سنادی ہے۔
36 سالہ سرارت پر اپنے 14 دوستوں کو قتل کرنے کے جرم ثابت ہوگیا ہے، خاتون جوا کھیلنے کی اس قدر عادی تھی کہ پیسے نہ ہونے پر ایک کے بعد ایک دوست سے پیسے ادھار لیتی تھی۔
بنکاک میں عدالت نے سرارت کو اس کی دوست کے قتل کا مجرم قرار دیا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ مجرمہ اور مقتولہ اپریل 2022 میں بنکاک میں ایک تقریب میں ملے تھے اور کچھ ہی دیر بعد خاتون کی دوست کی موت واقع ہوگئی تھی۔
پولیس نے تفتیش کی تو پتا چلا کہ خاتون کے جسم میں زہر موجود ہے، سرارت رنگسیو تھاپورن کو 2015 سے لے کر گزشتہ سال تک 14 افراد کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
سیریل کلر خاتون نے جن دوستوں کو قتل کیا، ان مقتولین میں سے کچھ سے اس نے 3 لاکھ مقامی روپے ادھار لیے تھے جبکہ قتل کے بعد ان کے زیورات اور موبائل فون بھی چوری کیے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟