ریچھ کی ویڈیو لاکھوں لوگ دیکھنے پر مجبور ہوگئے

ریچھ کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر 25 لاکھ سے زائد صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ریچھ اتفاقی طور پر کھڑی کار کے قریب آتا ہے اور آسانی سے دروازہ کھول کر اس میں داخل […]

 0  0

ریچھ کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر 25 لاکھ سے زائد صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ریچھ اتفاقی طور پر کھڑی کار کے قریب آتا ہے اور آسانی سے دروازہ کھول کر اس میں داخل ہوجاتا ہے گویا وہ اس کا مالک ہے۔

ویڈیو کلپ کا آغاز ریچھ کے ایک سڑک پر ٹہلتے ہوئے آتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسری گاڑی کی جانب جانے سے پہلے وہ معائنہ کرتا ہے اور سب کی حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ آسانی سے دروازہ کھولتا ہے اور اندر داخل ہوجاتا ہے جسے اس کا مالک وہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ارے، ارے یہ میری گاڑی ہے!‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ریچھ نے دروازہ ایسے بند کیا جیسے وہ گاڑی میں پہلے بھی داخل ہوچکا ہے۔‘

اس کلپ نے انٹرنیٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے، تبصرے کے سیکشن میں تجسس اور تفریح ​​کو جنم دیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow