نوعمر ملازم بوڑھی مالکن کو نیند کی گولیاں کھلا کر لاکھوں کے زیورات، نقدی لے اڑا
گھر کی بوڑھی مالکن کو نیند کی گولیاں کھلانے کے بعد نوعمر ملازم گھر سے طلائی زیورات اور کیش لے کر فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ پولیس نے بتایا کہ اتوار کو ملازم نے بزرگ خاتون کو تجویز کردہ دوائیوں کی جگہ نیند کی گولیاں کھلا دیں اور گھر سے زیورات اور نقدی […]
گھر کی بوڑھی مالکن کو نیند کی گولیاں کھلانے کے بعد نوعمر ملازم گھر سے طلائی زیورات اور کیش لے کر فرار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ پولیس نے بتایا کہ اتوار کو ملازم نے بزرگ خاتون کو تجویز کردہ دوائیوں کی جگہ نیند کی گولیاں کھلا دیں اور گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے بھاگ گیا تاہم اس گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو دو سال پہلے گھر میں ملازم رکھا گیا تھا۔ لڑکا اپنے والد اور ایک رشتے دار کی مدد سے گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوا۔
چوری کرنے سے قبل اس نے گھر میں موجود بوڑھی عورت کو نیند کی گولی ’ڈائی زیپم‘ کھلائی تھی۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ ملزم نے چند مہینوں کے دوران 15.5 لاکھ روپے سے زیادہ کے زیورات چرائے جسے وہ وقتاً فوقتاً گھر سے لے گیا۔
پولیس نے اتوار کو ملازم محمد سہیل کو گرفتار کیا۔ 19 سالہ سہیل، اس کے والد 40 سالہ محمد شریف اور 30 سالہ رشتہ دار شکیل سے 15.5 لاکھ روپے کے زیورات اور 50 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔
یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب بزرگ خاتون کے بیٹے اور شکایت کنندہ سیف صمادی کو اس پراسرار چوری کا احساس ہوا اور پھر پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق سہیل جسے بزرگ خاتون کی دوائیوں اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے رکھا گیا تھا، اسے ڈائی زیپم کھلایا کرتا تھا اور جب وہ سو جاتی تھی تو زیورات اور تھوڑی سی نقدی چوری کر لیتا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟