نوجوان کو ایک ماہ میں 6 بار سانپ نے ڈس لیا

بھارت میں نوجوان کو ایک ماہ میں 6 مرتبہ سانپ نے ڈس لیا، علاج معالجے کے بعد نوجوان صحت یاب ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور کے سورا گاؤں کے رہائشی 24 سالہ نوجوان کو 35 دنوں میں 6 بار سانپوں نے ڈس لیا۔ جب بھی نوجوان پر سانپوں […]

 0  2
نوجوان کو ایک ماہ میں 6 بار سانپ نے ڈس لیا

بھارت میں نوجوان کو ایک ماہ میں 6 مرتبہ سانپ نے ڈس لیا، علاج معالجے کے بعد نوجوان صحت یاب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور کے سورا گاؤں کے رہائشی 24 سالہ نوجوان کو 35 دنوں میں 6 بار سانپوں نے ڈس لیا۔

جب بھی نوجوان پر سانپوں نے حملہ اسے اسپتال منتقل کیا گیا بعدازاں وہ صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوگیا۔

پہلا واقعہ 2 جون کو پیش آیا جب وکاس دوبے کو گھر میں بستر سے اٹھنے کے بعد سانپ نے کاٹا، جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وکاس دوبے کو 2 جون سے 6 جولائی کے درمیان 6 بار سانپوں نے کاٹا۔

نوجوان کو ایک ماہ میں چھ بار سانپ نے ڈس لیا

چوتھے سانپ کے کاٹنے کے بعد دوبے کو اپنا گھر چھوڑ کر کہیں اور رہنے کا مشورہ دیا گیا، وہ رادھا نگر میں اپنی خالہ کے گھر چلا گیا لیکن وہاں بھی اسے پانچویں بار سانپ نے ڈس لیا۔

اس کے بعد دوبے کے والدین اسے گھر واپس لے آئے۔ 6 جولائی کو اس پر ایک بار پھر سانپ نے حملہ کیا اور ان کی حالت مزید بگڑ گئی، والدین نے اسے اسپتال منتقل کیا اور طبی امداد کے بعد وہ صحت یاب ہوگیا۔

وکاس دوبے نے بتایا کہ سانپوں نے اسے ہمیشہ ہفتے یا اتوار کے روز کاٹا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow