بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں خاتون کے اہلخانہ بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض تھے اور انہوں نے مبینہ طور پر اس کے شوہر کو مارا پیٹا […]

 0  5
بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں خاتون کے اہلخانہ بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض تھے اور انہوں نے مبینہ طور پر اس کے شوہر کو مارا پیٹا اور اس کی ناک کاٹ دی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے اہلخانہ نے جوڑے کو مبینہ طور پر گاڑی میں بٹھایا اور جھانور گاؤں کے قریب داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے وہیں چھوڑ دیا۔

متاثرہ شخص نے گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او انیتا رانی کے مطابق خاتون کے دو بھائیوں سنیل اور دنیش سمیت پانچ افراد کے خلاف اغوا اور حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 23 سالہ چیلرام ٹاک اور ان کی بیوی اندرا نگر میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں جبکہ جوڑے کا تعلق جودھ پور کے جھانور گاؤں سے ہے، دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور رواں سال مارچ میں ان کی شادی ہوئی تھی۔

جمعرات کی رات خاتون کے گھر والے پالی میں ان کے گھر پہنچے اور کہا کہ انہیں شادی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، خاتون کے اہلخانہ انہیں گاڑی میں بٹھا کر جودھ پور لے جانے لگے اور چلتی کار میں چیلرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹی پھر اسے وہیں چھوڑ دیا اور بیٹی کو ساتھ لے گئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow