’بلی ہے یا بھوت؟‘ بچی خوفزدہ ہوگئی، ویڈیو وائرل

کمرے میں موجود بلی ہے یا بھوت؟ بچی خوفزدہ ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں کچھ ایسی ہوتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ ایک ویڈیو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ کسی فلمی […]

 0  0
’بلی ہے یا بھوت؟‘ بچی خوفزدہ ہوگئی، ویڈیو وائرل

کمرے میں موجود بلی ہے یا بھوت؟ بچی خوفزدہ ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں کچھ ایسی ہوتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

ایک ویڈیو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ کسی فلمی سین کا حصہ ہے لیکن یہ کلپ کتنا ڈرامائی اور عجیب ہے، دراصل یہ چھوٹی بچی کے کمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔

لڑکی بستر پر لیٹی تھی جب ماں نے دیکھا کہ ایک غیر واضح بلی جیسا سایہ بچی کے بستر کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بچی کے کمرے میں داخل ہوکر ماں نے پوچھا کہ کیا کمرے میں بلی ہے جس پر لڑکی نے انکار کردیا، جیسے ہی ماں نے مزید پوچھا تو لڑکی نے اس کے بجائے کچھ ایسا کہہ دیا جسے سے سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

بچی کہتی ہے کہ کھڑکی کے پاس کچھ ’خوفناک‘ چیز تھی۔

رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ اس خاندان کے پاس ایک پالتو بلی تھی جو انہوں نے کھو دی تھی۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’بھوت بلی‘ بچی کو کسی سے بچا رہی ہے۔

بلی کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے تبصرے کیے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow