’رچرڈز اور بریڈمین گیم سے بڑے نہیں تھے تو کوہلی اور روہت کیا چیز ہیں‘

بھارت کے سابق کرکٹر یوگراج سنگھ کا ماننا ہے کہ کرکٹ سے بڑا کوئی نہیں، ویو رچرڈز یا ڈان بریڈمین جیسے عظیم کرکٹر بھی گیم سے بڑے نہیں تھے۔ رچرڈز اور بریڈمین جیسے کرکٹر گیم سے بڑے نہیں تھے تو کوہلی اور روہت کیسے ہوسکتے ہیں۔ سابق سپراسٹار کرکٹر یوراج سنگھ کے والد اور سابق […]

 0  0
’رچرڈز اور بریڈمین گیم سے بڑے نہیں تھے تو کوہلی اور روہت کیا چیز ہیں‘

بھارت کے سابق کرکٹر یوگراج سنگھ کا ماننا ہے کہ کرکٹ سے بڑا کوئی نہیں، ویو رچرڈز یا ڈان بریڈمین جیسے عظیم کرکٹر بھی گیم سے بڑے نہیں تھے۔

رچرڈز اور بریڈمین جیسے کرکٹر گیم سے بڑے نہیں تھے تو کوہلی اور روہت کیسے ہوسکتے ہیں۔

سابق سپراسٹار کرکٹر یوراج سنگھ کے والد اور سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ نے کہا ہے کہ اگر ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کرکٹر ڈومیسٹک کرکٹر کھیلیں گے تو یہ نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا جو ان کے ساتھ کھیلیں گے۔

آپ کبھی بھی گیم سے بڑے نہیں ہوسکتے، نہ ہی سر ویوین رچرڈز نہ ہی سر ڈان بریڈمین وہ کبھی بھی کرکٹ سے بڑے نہیں رہے اور نہ ہی کوئی پلیئر کرکٹ سے بڑا بن سکتا ہے۔

تو آپ کو یہ کرنا چاہے کہ جب آپ ٹور سے واپس آئیں تو آپ کو ڈومیسٹک کرکٹ لازمی کھیلنی چاہیے، جب ٹیسٹ پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے تو ان کے ساتھ کھیلنے والے نوجوان پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

بھارت کے دونوں اسٹار کرکٹرز اس وقت فارم کے ساتھ جدوجہد کررہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کا دورہ ان کے لیے کافی مشکل ثابت ہوا، جہاں بھارت کو 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کئی سابق کرکٹرز نے انھیں رانجی ٹرافی کے میچ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے، روہت نے پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے خلاف ممبئی کا اگلا رنجی ٹرافی میچ کھیلیں گے، لیکن کوہلی گردن میں موچ کی وجہ سے دہلی کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow