گاڑی کے آگے بیٹھ کر اسٹنٹ دکھانے والے طلبا گر پڑے، ویڈیو وائرل

بھارت میں طلبا کے گروپ کو گاڑی کے آگے بیٹھ کر اسٹنٹ دکھانا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبا کا ایک گروپ نے 12ویں جماعت کی فیئر ویل پارٹی میں شرکت کے لیے جارہا تھا اس دوران گاڑی کے آگے بیٹھ کر انہوں نے کرتب دکھانے کی کوشش کی جو غلط ثابت […]

 0  1
گاڑی کے آگے بیٹھ کر اسٹنٹ دکھانے والے طلبا گر پڑے، ویڈیو وائرل

بھارت میں طلبا کے گروپ کو گاڑی کے آگے بیٹھ کر اسٹنٹ دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبا کا ایک گروپ نے 12ویں جماعت کی فیئر ویل پارٹی میں شرکت کے لیے جارہا تھا اس دوران گاڑی کے آگے بیٹھ کر انہوں نے کرتب دکھانے کی کوشش کی جو غلط ثابت ہوگئی۔

واقعہ مدھیہ پردیش میں آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ سوٹ میں ملبوس تینوں دوست گاڑی کی چھت پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ہلکے سے موڑ کے باعث وہ توازن کھو کر زمین پر گر گئے۔

ایک صارف نے ریڈٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’صرف کیوں۔‘

Just why?
byu/_SPECTREZ_ inCarsIndia

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طالب علموں کو ان کی لاپرواہی کے رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور حکام سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جو والدین اپنے نوعمر بچوں کو گاڑیاں دیتے ہیں انہیں جیل جانا چاہیے۔

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ جان بوجھ کر لگتا ہے، ڈرائیور نے بھی پرواہ نہیں کی لیکن گرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا۔

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اس طرح کے اسٹنٹ خطرات کو دعوت دیتے ہیں، بھارت کو ان ریل بنانے والوں کے خلاف قانون بنانے کی ضرورت ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow