فون میں مگن شخص کرنٹ لگنے سے چل بسا
فون کا استعمال اس وقت خطرناک ثابت ہوتا ہے جب کوئی کام میں مصروف ہو اور اس دوران اس کا دھیان فون کی جانب چلا جائے۔ بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں فون میں مگن شخص اپنی زندگی سے محروم ہوگیا، ہوا کچھ یوں کہ 40 سالہ ڈونیپوڈی مہیش بابو […]
فون کا استعمال اس وقت خطرناک ثابت ہوتا ہے جب کوئی کام میں مصروف ہو اور اس دوران اس کا دھیان فون کی جانب چلا جائے۔
بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں فون میں مگن شخص اپنی زندگی سے محروم ہوگیا، ہوا کچھ یوں کہ 40 سالہ ڈونیپوڈی مہیش بابو نے غلطی سے پانی گرم کرنے والی راڈ بازو میں رکھ لی۔
رپورٹ کے مطابق مہیش بابو اپنے پالتو کتے کو نہلانے کے لیے پانی گرم کرتے ہوئے غلطی سے الیکٹرک ہیٹر راڈ بازو میں دبالی۔
مہیش نے پانی گرم کرنے کے لیے الیکٹرک ہیٹر نکالا تاہم اس دوران اسے فون کال موصول ہوئی جس کے بعد اس کا دھیان بٹ گیا اور اس نے غلطی سے بازو کے نیچے رکھ کر آن کردیا۔
مہیش بابو کرنٹ لگنے کی وجہ سے گر گیا اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟