’پورشے‘ سے سگریٹ جلانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
بھارت میں نوجوان کو ’پورشے‘ سے سگریٹ جلانے کی کوشش کرنا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے آٹوموٹیو کانٹینٹ کریئٹر نے لگژری گاڑی پورشے 718 کیمین سے سگریٹ جلانے کی کوشش کی تو وہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ اسد خان نے مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے ایک […]
بھارت میں نوجوان کو ’پورشے‘ سے سگریٹ جلانے کی کوشش کرنا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے آٹوموٹیو کانٹینٹ کریئٹر نے لگژری گاڑی پورشے 718 کیمین سے سگریٹ جلانے کی کوشش کی تو وہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
اسد خان نے مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے ایک ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں ان کے اس اقدام پر تنقید بھی کررہے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سگریٹ جلانے کا بہترین طریقہ کونسا ہے۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان گاڑی کے پیچھے کھڑا ہے جو ممکنہ طور پر نیوٹرل گیئر میں تھی، گاڑی سے شعلہ نکلتا ہے اور وہ اس سے سگریٹ جلانے کی کوشش کرتا ہے۔
اس کوشش میں وہ ممکنہ حادثے سے بچ گیا ناصرف سگریٹ کو آگ لگی بلکہ اس کا ہاتھ بھی جل گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسد خان پر تنقید کی جارہی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’اگلی مرتبہ سگریٹ منہ میں رکھ کر یہ عمل کرنا۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سگریٹ جلا رہا ہے یا سگریٹ کو جلا رہا ہے۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اسٹنٹ کے چکر میں ہاتھ جلا لیا۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟